ابنا: جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ آج افغانستان سارا دارالعلوم حقانیہ کا مرہون منت ہے، جہاد میں شامل 95 فیصد طالبان اس ادارے کے تعلیم یافتہ لوگ ہیں اوروہ سب مجھے اپنا باپ سمجھتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ملک میں قیام امن کیلئے میاں نواز شریف کا اہم پیغام بڑی اہم شخصیت کے ذریعہ ملا ہے اور وہ ہرممکن تعاون کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ نواز شریف بیرونی دباؤ قبول نہ کریں ورنہ ان کا حشر بھی پچھلی حکومتوں کی طرح ہوگا۔ آج پورا افغانستان دارالعلوم حقانیہ کا مرہون منت ہے، نام نہاد جہاد میں شامل 95 فیصد طالبان اس ادارے کے تعلیم یافتہ لوگ ہیں اور سب مجھے اپنا باپ سمجھتے ہیں۔ اسلامی ماہرین اور مبصرین کے مطابق طالبان اور القاعدہ دہشت گرد تنظیموں کی داغ بیل پاکستان میں امریکہ نے ڈالی اور امریکہ کا آج بھی طالبان کی اعلی قیادت کے ساتھ قریبی رابطہ اور تعاون جاری ہے اور امریکہ کے اتحادی عرب ممالک سے طالبان افرادی اور مالی مدد مل رہی ہے اور امریکہ طالبان کو اسلام اور مسلمانوں کو بدنام کرنے کے لئے استعمال کررہا ہے۔
.....
/169